نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

وفاقی تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ


وفاقی تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ



 اسلام آباد(نوائے درویش) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔تعلیمی اداروں میں کورونا کے رینڈم ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں کالج فار بوائز جی سکس تھری میں کورونا کے تین کیسز مثبت آگئے جن میں وائس پرنسپل اور دو اساتذہ شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری کو سیل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم پانچ روز کالج بند رکھا جائے، کمروں میں ڈس انفکیشن (جراثیم کش) اسپرے کیا جائے۔

اسلام آباد کے ہی ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں بھی تین پازیٹو کیسز آگئے جن میں  ایک آیا اور دو طلباء شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے گرلز کالج کو سیل بھی کرنے کی سفارش کر دی۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts