ایمن نے ’سوشل میڈیا ایوارڈ ‘مداحوں کے نام کر دیا
کراچی (نوائے درویش)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے حال ہی میں ملنے والے سوشل میڈیا ایوارڈ کو اپنے مداحوں اور دوستوں کے نام کر دیا ہے۔معروف اداکارہ ایمن خان کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی ایک خوبصوت تصویر کی گئی ہے۔
ایمن تصویر میں سیاہ رنگ کے گاؤن میں ملبوس بے حد خوبصوت نظر آ رہی ہیں اور ہاتھوں میں سوشل میڈیا ایوارڈ تھاما ہوا ہے ۔ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’وہ خود کو ملنے والے سوشل میڈیا ایوارڈ کو اپنے مداحوں، دوستوں اور فیملی کے نام کرتی ہیں جن کے پیار اور تعاون سے انہیں اللّٰہ نے اتنی عزت اور مقبولیت سے نوازا ہے۔
واضح رہے کہ ایمن خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم، انسٹا گرام پر پاکستان کی سب سے زیادہ فالوررز رکھنے والی اداکارہ ہیں۔







No comments:
Post a Comment