چند منٹوں میں وزن کم کیسے کریں؟
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اکثر لوگوں کو مہینوں گھر میں رہنے کے بعد ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ صحت مند طرز زندگی پٹڑی سے اتر گیا ہے۔
تاہم کچھ ایسی ورزش بتائی ہیں جو کہ آپ اکیلے یا گھر کے کسی افراد کے ساتھ مل کر کیلوریز ختم کرنے کے لیے با آسانی کرسکتے ہیں۔اس بات کا خیال لازمی رکھیں کہ انہیں شروع کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کرلیں کیونکہ پر شخص کے لیے کیلوریز جلانے کی مقدار مختلف ہوتی ہے۔
دوڑ لگاناکیلوریز ختم کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ 30 منٹ تک کے لیے 10 منٹ فی میل کی رفتار سے دوڑنے سے کم از کم 350 کیلوریز ختم ہو سکتی ہیں۔
اگر آپ کوئی ہلکی ورزش کرنا چاہتے ہیں تو چہل قدمی کرلیں جس سے آدھے گھنٹے میں 170 کیلوریز جل سکتی ہیں۔ پابندی کی چہل قدمی کرنے سے دل کی بیماریوں اور سٹروک کے خطرات سے بھی بچا جاسکتا ہے اور اگر باہر تازہ ہوا میں کی جائے تو اس سے جسم کو وٹامن ڈی بھی مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ 30 منٹ تک باغبانی کرنے سے بھی 150 کیلوریز تک ختم ہوسکتی ہیں۔
آگر آپ زیادہ کیلوریز ختم کرنا چاہتے ہیں تو 30 منٹ تک ٹینس کھیلنے سے ایسا کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔ ٹینس کے ایک میچ سے 300تک کیلوریز ختم ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹینس سے جسم میں طاقت اور لچک بھی پیدا ہوتی ہے۔30منٹ تک سائیکل چلانے سے 400 کیلوریز ختم ہو سکتی ہیں اور اگر کم رفتار سے چلائیں تو 220 کیلوریز جل سکتی ہیں۔
پورے جسم کی ورزش کے لیے تیراکی سب سے بہتر ہے۔ 30 منٹ تک تیرنے سے 250 کیلوریز ختم ہو سکتی ہیں۔







No comments:
Post a Comment