کیا بالی وڈ منشیات کا گڑھ بن گیا؟
کیا بھارتی فلم انڈسٹری واقعی منشیات فروشوں اور منشیات استعمال کرنے والوں کا گڑھ بن چکی ہے؟۔اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی نے کئی بڑے ستاروں کے بھانڈے پھوڑ دیے۔ ریا چکروتی کو گرفتار کیا گیا تو دیپکا پاڈوکون سمیت دیگر اداکاراؤں کو بھی طلب کیا گیا تھا۔بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خود کشی سے بالی وڈ ستارے منشیات اسکینڈل کے ایسے پھیرے میں آئے ہیں کہ ہر کوئی چکرا کے رہ گیا۔
سوشانت سنگھ کی خودکشی کے مقدمہ میں تحقیقات کے دوران اداکارہ ریا چکروتی پر الزام لگا کہ وہ سوشانت سنگھ کو منشیات فراہم کرتی رہیں۔ریا کے بعد اداکارہ دیپکا پڈوکون کی ایک واٹس ایپ چیٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں مبینہ طور پر وہ اپنے سیکرٹری سے منشیات مانگ رہی تھیں۔دیپکا پاڈوکون کے بعد اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان اور شردھا کپور کو بھی انہی الزامات کا سامنا تھا۔
بالی وڈ فنکاروں پر منشیات کے الزامات کی بات نئی نہیں ہے۔ اس سے قبل سنجے دت، رنبیر کپور، فردین خان، منیشا کوئرالہ اور پوجا بھٹ کا نام بھی منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت کیس میں سامنے آ چکا ہے۔







No comments:
Post a Comment