نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگیں گی

 


ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگیں گی



لاہور(نوائے درویش)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صدیوں پرانے طرز حکمرانی میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، صوبے میں ‘ریونیو عوامی خدمت’ کچہریاں لگائی گئیں۔

 پنجاب حکومت نے ریوینوعوامی خدمت کچہریاں لگانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے میں ریونیوعوامی خدمت کچہریاں لگائی گئیں، ہزاروں شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ امور موقع پر حل کیے گئے، یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہر ماہ کام کے پہلے روز متعلقہ افسران ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں ہوں گے، عوام کے ریونیو سے متعلقہ امور ایک ہی چھت تلے نمٹائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ شکایات کاجلد ازالہ ہو سکے گا۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، فرسودہ نظام کو یکسربدل کر عوامی امنگوں کے مطابق بنائیں گے اور قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts