نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

آزاد کشمیر میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اصولی فیصلہ

آزاد کشمیر میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اصولی فیصلہ



مظفر آباد(نوائے درویش)کورونا کیسز بڑھنے کے باعث آزاد کشمیر میں دوبارہ سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن کا فیصلہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا پازیٹیو کیسز کی شرح 8.3 فیصد ہے جو پاکستان کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ریاست میں مذہبی اجتماعات، سیاسی و سماجی تقریبات بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ انٹری پوائنٹس پر چیکنگ، ٹرانسپورٹ و تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گھر سے باہر اور دفاتر میں ماسک کی مکمل پابندی کروائی جائے گی اور خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جائے گا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts