نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 انتہائی اہم دہشت گرد ہلاک

 

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 انتہائی اہم دہشت گرد ہلاک



راولپنڈی (نوائے درویش) پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں کامیاب آپریشن کرکے دو دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زندہ پکڑ لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں ہی سکیورٹی فورسز کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی تھی جب بارودی سرنگیں بنانیوالے ماہر سمیت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

سکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن بھی خفیہ معلومات پر بویا کے علاقے میں کیا تھا۔ دوران آپریشن دو دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں، مقامی افراد کے قتل اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts