نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پلاٹینم ہومز پولو کپ: ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا


 پلاٹینم ہومز پولو کپ: ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا



لاہور(سپورٹس رپورٹر) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتما م پلاٹینم ہومز پولو کپ 2020ء ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد ریجاس ایفل ہائٹس کی ٹیم کو 10.5-5 سے ہرا دیا۔

 پلانٹیم ہومز کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک تھے۔ ان کے ساتھ پلانٹیم ہومز کے سی ای او قدیر اشفاق، جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر لیفٹیننٹ کرنل(ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری بابر محبوب اور دیگر بھی موجود تھے۔

 ڈائمنڈ پینٹس اور ریجاس ایفل ہائٹس کے درمیان دلچسپ میچ ہوا۔ ڈائمنڈ پینٹس نے میچ ریجاس ایفل ہائٹس کو 10.5-5  سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے شاندار کھیل پیش کیا اور چھ خوبصورت گول سکور کیے جبکہ ثاقب خان خاکوانی نے چارگول سکور کیے۔

 دوسری طرف ریجاس ایفل ہائٹس کی طرف سے راجہ ارسلان نجیب نے تین جبکہ لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس اورفیصل شہزاد نے ایک ایک گول سکور کیا۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاضٗ ملک نے انعامات تقسیم کیے۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب نے سپانسر پلانٹیم ہومز کا شکریہ ادا کیا۔ 


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts