نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

لولوسرپولو ان پنک کپ : ایف جی پولو ٹیم فاتح

 لولوسرپولو ان پنک کپ : ایف جی پولو ٹیم فاتح



لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لولوسرپولو ان پنک کپ 2020ء گلوبل ایونٹ آف پنک ربن ٹورنامنٹ ایف جی پولو ٹیم نے جیت لیا۔

 فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ذکی فارمز کی ٹیم کو 11-5-8 سے ہرا دیا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی بیگم گورنرپنجاب مسز سرور،لولوسر کے سی ای او اظفر حسین،سی اواو فواد شاہ، پنک ربن پاکستان کے سی ای او عمر آفتاب،  لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران  آغا مرتضی،شاہ  قبلائی عالم،  فیروز گلزار، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل(ر) مدثر شریف اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

فائنل میچ بہت ہی زبردست رہا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ذکی فارمز کی ٹیم نے پہلے چکر میں برتری حاصل کی مگر دوسرے چکر میں ایف جی پولو کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے گیم میں واپسی کی، دوسرے چکر میں بھی مقابلہ برابر کا رہا۔ ایف جی پولو کی ٹیم نے چوتھے چکر کے آخری لمحات میں اوپر نیچے گول سکور کرکے میچ جیت لیا۔ 

 ایف جی پولو کی طرف سے میاں عباس مختار نے شاندار کھیل پیش کیا اور پانچ خوبصورت گول سکور کیے دیگر میں عامر رضا بہبودی نے چار جبکہ فراست علی چٹھہ نے دو گول سکور کیے جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دوسری طرف ذکی فارمز کی طرف سے ہاشم کمال نے چار، شاہ قبلائی عالم اور نذر دین نے دو دو گول سکور کیے۔ اس طرح ایف پولو کی ٹیم فاتح رہی۔ ادھر سب سڈری فائنل میں سڈن ڈیتھ پر پانچویں چکر میں گارڈ گروپ نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 6-5 سے ہرا دیا۔ 

فائنل میچز کرونا ایس او پی ایز کے تحت ہوئے جبکہ تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب اور ایچی سن کالج کے بوائز کے درمیان نیزا بازی کا مقابلہ ہوا جو لاہور پولو کلب نے جیت لیا۔ اس کے علاوہ ہیوی بائیکوں کی پریڈ ہوئی جس میں 85 موٹر سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ بچوں نے رائیڈنگ گالا میں حصہ لیا جس میں پکٹ بال، بیرل ریس اور دیگر سرگرمیاں بھی ہوئیں۔ کواڈرم بینڈ نے اپنی شاندار پرفارمنس نے تماشائیوں کے دل جیت لیے۔ اختتامی تقریب میں صدر لاہور پولو کلب نے سپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔ 


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts