نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

درآمدی چینی مارکیٹ میں پہنچ گئی

 درآمدی چینی مارکیٹ میں پہنچ گئی



لاہور(نوائے درویش) چینی بحران پر قابو پانے کیلیے درآمدی چینی مارکیٹ میں آگئی۔شوگر ڈیلرز کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے اب تک 30 ہزار ٹن چینی پاکستان پہنچ گئی جبکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی ) کے ذریعے ایک لاکھ ٹن چینی اکتوبر میں پاکستان پہنچ جائیگی۔

یو اے ای سے 2 ارب روپے مالیت کی 25 ہزار ٹن چینی لیکر درآمدی چینی کا پہلا جہاز 12 اکتوبر تک کراچی پورٹ پر پہنچ جائیگا جبکہ دوسرا جہاز 76 ہزار ٹن چینی لیکر 21 اکتوبر تک کراچی پہنچے گا۔ اس طرح اکتوبر میں ٹی سی پی کے ذریعے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا عمل مکمل کر لیا جائیگا۔

ٹی سی پی نے 50 ہزار ٹن مزید چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر بھی دیا ہے ، مجموعی طور پر تین لاکھ ٹن چینی درآمد کی جائیگی اس سے چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی آنے کا امکان ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts