نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں محنت کرنی ہے: وقار یونس

ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں محنت کرنی ہے: وقار یونس



لاہور(نوائے درویش)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ کے لیے نوجوان بولرز اور بیٹسمین سامنے آ رہے ہیں اور انہیں ٹیم میں بھی شامل کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تلاش کی ضرورت ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں محنت کرنی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ نوجوانوں کو موقع دیا جا رہا ہے اور وہ ٹیموں کا حصہ بن رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ابھی ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تلاش کی ضرورت ہے۔وقار یونس نے کہا کہ ابھی ڈومیسٹک کرکٹ شروع ہو رہی ہے تو مجھے امید ہے کہ اس پر سب سلیکٹرز اور کوچز کی نظریں ہوں گے اور کھلاڑی تلاش کریں گے، وائٹ بال کی نسبت ٹیسٹ کرکٹر میں ہمیں زیادہ محنت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں بہت بولرز سامنے آئے ہیں، بیٹسمین بھی ہیں، حیدر علی کو موقع ملا، اسی طرح بولروں میں تو مقابلہ ہے ہی، انہیں موقع بھی دیا جا رہا ہے، شاہین آفریدی سمیت کسی بولر کو اوور لوڈ نہیں کیا گیا ہے، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹ کھیل رہے ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی۔بولنگ کوچ نے کہا کہ میں تو سمجھتا ہوں کہ ہمارے کھلاڑیوں نے کم کرکٹ کھیلی ہے، انہیں مزید کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، جب مشکل ہو گی اور ان پر لوڈ بڑھے گا تو مضبوط ہوں گے اور اسی مضبوطی سے ان کی فٹنس میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے بولرز کیونکہ انڈر 19 سے آئے ہیں اور تجربہ بھی کم ہے، کرکٹ کم کھیلے ہو ئے ہیں تو وہ فٹنس میں تھوڑے پیچھے ہیں، انہیں فٹنس پر کام کرنا ہے اور خود کو مضبوط کرنا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ حارث رؤف بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتے ہیں بس انہیں فٹنس کو بہتر بنانا ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts