شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کورونا وائرس کا مرکزبن رہے ہیں
کراچی(نوائے درویش)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ شادی ہالز اور ریسٹورینٹس کورونا کا مرکز بن رہے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 6 شادی ہالز اور 103 ریسٹورینٹس بند کردیے گئے ہیں۔این سی او سی نے شادی ہالز اور ریسٹورینٹس کو کورونا کا پھیلاؤ کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کیا جائے، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس پرخاص نظر رکھی جائے۔
این سی او سی نے تمام صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد انتطامیہ کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات دی ہے۔خیال رہے کہ کورونا کیسز بڑھنے پر کراچی کے علاقے منگھوپیر یوسی8 سمیت ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے







No comments:
Post a Comment