نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کراچی، کچھ علاقوں میں دوبارہ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگ گیا

 کراچی، کچھ علاقوں میں دوبارہ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگ گیا



کراچی ( نوائے درویش) کراچی میں کورونا کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، منگھو پیر کی یوسی 8 کے 2 اپارٹمنٹ میں 22 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے دو ہفتے کے لئے متاثرہ یوسی میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یو سی آٹھ کے سمامہ ولاز اور صائمہ سٹی میں کیسز بڑھنے کے وجہ سے مائکرو سمارٹ لاک ڈاوُن لگایا گیا، مائکرو سمارٹ لاک ڈاوُن کے تحت متاثرہ علاقے میں ہوم ڈلیوریز پر پابندی عائد ہوگی، علاقے میں آنے جانے والے ہر شخص کو ماسک پہنا لازمی ہوگا

 نجی ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اور عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ ضلع جنوبی میں بھی انتظامیہ حرکت میں آئی اور 9 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔دوسری جانب کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس اور میرج ہالز کو کم از کم تین دن بند کیا جائے گا، سکولوں میں کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے، خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts