فیسٹیول کرکٹ میچ:وی سی الیون نے اولڈ راویئنز کو شکست دیدی
لاہور(نوائے درویش)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مشہور اوول گرائونڈ میں گزشتہ روز اولڈ راوئینز الیون اور وائس چانسلر الیون کے مابین فیسٹیول کرکٹ میچ کھیلا گیا،سابق ٹیسٹ کرکٹر انتخاب عالم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
وزیر تعلیم پنجاب راجہ یا سر ہمایو ںکی سربراہی میں اولڈ راوئینز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقرہ12اورز میںمخالف ٹیم کو129 رنز کا ہدف دیا جبکہ جواب میںوائس چانسلر الیون نے بارہویں اوور میں حدف حا صل کیا۔
اس موقع پروزیر تعلیم پنجاب راجہ یاسر ہمایو ں ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراصغر زیدی ، ڈائریکٹر سپورٹس محمد وسیم اورصدر اولڈ راوین یونین اشفاق موہلن بھی موجود تھے ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی دوچھکو ں اور چار چوکو ں کی مد د سے 39 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔اس مو قع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ دوستانہ میچ اولڈ راوین کو آپس میں ملا نے کا ایک ذریعہ ہے ۔






No comments:
Post a Comment