نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

لولوسرپولو ان پنک کپ: سیمی فائنل میں ذکی فارمز نے ماسٹر پینٹس کو ہرادیا

  لولوسرپولو ان پنک کپ: سیمی فائنل میں ذکی فارمز نے ماسٹر پینٹس کو ہرادیا














لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لولوسرپولو ان پنک کپ 2020ء گلوبل ایونٹ آف پنک ربن کے چوتھے روز دوسرے سیمی فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ذکی فارمز نے زبردست مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس کو ہرا کرمین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

 ادھر گارڈ گروپ نے دو چکرز کے میچوں میں دونوں میچ جیت کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔  اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران  آغا مرتضی،شاہ  قبلائی عالم،  فیروز گلزار، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل(ر) مدثر شریف اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 سیمی فائنل بہت ہی زبردست ہوا۔ ماسٹر پینٹس اور ذکی فارمز کی ٹیموں کے درمیان میچ تیسرے چکر تک برابر ہی رہا جبکہ چوتھے چکر میں ذکی فارم کی ٹیم نے گول کرکے میچ جیت لیا۔ ذکی فارمز کی طرف سے شاہ قبلائی عالم نے دو، ہاشم کمال آغا اور نذر دین نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے تینوں گول عدنان جلیل اعظم نے سکور کیے۔ادھرسب سڈری فائنل کیلئے گارڈ گروپ، میجک ریور اور اے او ایس کے درمیان دو دو چکرز کے میچز کھیلے گئے۔ 

گارڈ گروپ نے پہلے اے او ایس کی ٹیم کو 4-2.5 سے، پھر گارڈ گروپ نے میجک ریور کو 4-1.5 سے ہرا دیا جبکہ تیسرے میچ میں میجک ریور نے اے او یس پولو ٹیم کو 4-2.5 سے ہرا دیا۔ اس طرح گارڈ گروپ کی ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے  کوالیفائی کرلیا۔ کل ایونٹ کے فائنل اور سب سڈری فائنل کھیلے جائیں گے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts