نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی کے حوالے سے بڑی خبر

  نوجوانوں کیلئے روزگار کی فراہمی کے حوالے سے بڑی خبر



اسلام آباد (نوائے درویش) وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے جائزہ کیلئے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا، عثمان ڈار نے کہا پروگرام کے تحت 5 ارب روپے کی تقسیم اسی ماہ مکمل ہوگی۔

نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کامیاب جوان پروگرام پر کام جاری ہے ، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے جائزہ کیلئے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں معاون خصوصی عثمان ڈار، مشیرخزانہ حفیظ شیخ، گورنر اسٹیٹ بینک شریک ہوں گے۔اجلاس میں کامیاب جوان پروگرام میں شامل21 بینکوں کےنمائندگان کوبھی بلالیا گیا ہے اور وزیراعظم کو پروگرام میں اب تک کی پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے گی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ قرض کی تقسیم کیلئے فنڈز کی فراہمی پر بریفنگ دیں گے جبکہ عثمان ڈار اب تک شروع کاروبار،روزگار کی فراہمی پر مشتمل رپورٹ پیش کریں گے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا پروگرام کے تحت 3 ہزار نوجوانوں کا ذاتی کاروبار شروع ہو چکا ہے، کاروباری سرگرمیوں سے 20 ہزار افراد کو براہ راست ملازمتیں ملیں، پروگرام کے تحت 5 ارب روپے کی تقسیم اسی ماہ مکمل ہوگی۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مزید 7سے 10 ہزار نوجوانوں کو ذاتی کاروبار کیلئے قرض دے رہے ہیں، نومبر تک مزید 50ہزار افراد کیلئے ملازمت اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts