نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

وفاقی حکومت کا کم پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ایک اور منصوبہ

 وفاقی حکومت کا کم پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ایک اور منصوبہ



لاہور(نوائے درویش) نوجوانوں کو کاروبار اور روزگار کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے کم پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ذاتی کاروبار کا ایک اور منصوبہ شروع کردیا گیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں منعقد ہوا، اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب اور اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک بھر میں ’شاپ آن وہیل‘ منصوبہ شروع کرنے کی تیاری کے بارے میں گفتگو ہوئی، چھوٹے کاروبار کا منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہوگا۔

اجلاس میں پنجاب سے منصوبے کی رجسٹریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت کم پڑھے لکھے نوجوانوں کو ذاتی کاروبار کا موقع دیا جائے گا، ٹھیلوں اور پتھاروں کے بجائے ڈیزائن کروائی گئی خصوصی وہیکلز فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی کی خریداری کے لیے قرض وفاقی حکومت دے گی، نوجوان چھوٹا مگر باعزت روزگار حاصل کر سکیں گے۔ منصوبے کا دائرہ کار مرحلہ وار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts