نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سعودی عرب : شہریوں کی رقوم کے تحفظ کیلئے اہم ہدایات

 سعودی عرب : شہریوں کی رقوم کے تحفظ کیلئے اہم  ہدایات





ریاض (نوائے درویش)سعودی عرب کے بینکوں نے شہریوں کی رقوم کے تحفظ کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہیں، جس میں کہا گیا  شہری اپنے کریڈٹ کارڈ کے استعمال کے وقت بہت احتیاط اور ہوشیاری سے کام لیں۔سعودی بینکوں میں ابلاغی کمیٹی نے اکاؤنٹس ہولڈرز کو کریڈٹ کارڈ کے محفوظ استعمال کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے یہ بیان جاری کیا ہے۔ ابلاغی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ کریڈٹ کارڈ سوچے سمجھے طریقے سے استعمال کریں بصورت دیگر خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابلاغی کمیٹی نے انتباہ جاری کیا کہ کریڈٹ کارڈ کے نامناسب استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات کریڈٹ کارڈ ہولڈر کے ریکارڈ پر اثر انداز ہوں گے۔ قرضوں کی ادائیگی کی استعداد متاثر ہوگی اور مختلف مالیاتی پابندیوں کی تکمیل میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

ابلاغی کمیٹی نے بیان میں کہانمایاں نقصان یہ ہے کہ اگر غلط طریقے سے کریڈٹ کارڈ استعمال کیا تو اس کا خطرہ ہے کہ کوئی اور آپ کے کریڈٹ کارڈ سے فائدہ اٹھالے۔ کریڈٹ کی رقم ادا کرنے میں تاخیر کی فیس آپ کے سر آسکتی ہے اور آپ کے کریڈٹ کارڈ سے اضافی رقم نکالی جا سکتی ہے۔ابلاغی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کریڈٹ کارڈ کا اہم فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے خرید و فروخت میں اکاونٹس ہولڈرز کو آسانی ہو۔ اس کا منفی پہلو یہ ہے کہ اگر اسے مقررہ اور محفوط طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو ایسی صورت میں کریڈٹ کارڈ سے کوئی اور آسانی سے سامان خرید سکتا ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts