نڈال نے 20 گرینڈ سلام جیتنے کا فیڈرر کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
سپین(نوائے درویش)عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دیتے ہوئے 13واں فرنچ اوپن ٹائٹل جیت کر راجر فیڈرر کا '20 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔
کورٹ فلپ چارٹیئر میں کھیلے گئے میچ میں ٹینس شائقین کو عالمی نمبر ایک جوکووچ اور نڈال کے درمیان دلچسپ اور کڑے مقابلے کی اُمید تھی لیکن نڈال نے انہیں بدترین انداز میں اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔
کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بند چھت تلے کھیلے گئے ان ڈور کورٹ میں صرف ایک ہزار شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔پہلے سیٹ میں نڈال نے بہترین فارم کا ثبوت دیا اور بغیر کوئی پوائنٹ گنوائے چند ہی لمحوں میں پہلا سیٹ 0-6 سے سیٹ جیت لیا۔جوکووچ سے پہلے سیٹ میں جو غلطی ہوئی اس کے بعد نڈال نے انہیں پورے میچ میں سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔
میچ کے دوران جوکووچ بالکل بے بس نظر آئے اور نڈال کی چابکدستی اور پھرتی سے کھیلے گئے اسٹرکس کا ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔
پورے ٹورنامنٹ میں سربین کھلاڑی کا اہم ہتھیار تصور کیے جانے والے سلو شاٹس بھی نڈال کے سامنے کارگر ثابت نہ ہوئے جنہوں نے جارحانہ انداز مں کھیل پیش کرتے ہوئے بریک پوائنٹس حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور دوسرے سیٹ میں بھی 2-6 سے کامیابی سمیٹ لی۔
تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے ایک بریک پوائنٹ بھی حاصل کیا لیکن اس کے باوجود بہترین کم بیک کے لیے مشہور جوکووچ کوئی معجزہ دکھانے میں ناکام رہے اور نڈال نے 5-7 سے سیٹ جیت کر 13فرنچ اوپن اور 20واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت کر فیڈرر عالمی سب سے زیادہ گرینڈ سلام جیتے۔







No comments:
Post a Comment