امریکی صدر اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
واشنگٹن (نوائے درویش) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
امریکی صدر نے ٹوئٹ کیا کہ ان کا اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس بیماری سے نمٹیں گے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی معتمد خاص ہوپ ہکس کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد امریکی صدر نے بھی کورونا ٹیسٹ کروا یاتھا ۔ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے خود کو قرنطینہ کر لیاتھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی معتمد خاص نے حال ہی میں متعدد بار صدر ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا تھا، وہ کلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی مواقع پر ٹرمپ کے ساتھ سفر کرچکی ہیں۔







No comments:
Post a Comment