نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

عدم مساوات، پاکستان کی 9 درجے بہتری

 عدم مساوات، پاکستان کی 9 درجے بہتری



اسلام آباد ( نوائے درویش )عدم مساوات کے انڈیکس کو کم کر نے کے عزم (سی آر آئی ) میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے ۔رواں سال9 درجہ بہتری کیساتھ پاکستان 128ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔آکسفیم اینڈ ڈیولپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشن ( ڈی ایف آئی )نے جاری اپنی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔تاہم پاکستان سرکاری اخراجات اور خدمات کے حوالے سے نچلے دس ممالک میں بالترتیب 148اور 158ویں نمبر پر ہے۔ٹیکس درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر 71واں اور لیبر میں 158ممالک میں 116واں نمبر ہے ۔

یہ رپورٹ آئندہ ہفتے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس سے قبل جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے سے قبل 158میں سے صرف 26ممالک صحت پر اپنے بجٹ کا 15فیصد خرچ کر رہے تھے۔103ممالک میں ہر تین میں سے ایک محنت کش اپنے بنیادی حقوق اور تحفظ سے محروم ہے ۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts