نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز 7اکتوبر کو مل بیٹھیں گے


پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز 7اکتوبر کو مل بیٹھیں گے



لاہور(نوائے درویش ) پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے پی سی بی کیخلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں اس وقت نمٹا دی گئی جب دونوں فریقین نے مالی معاملات کے پائیدار حل کی خاطر 7 اکتوبر کو مل بیٹھنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران فریقین کے وکلا نے اپنے دلائل دیئے جن کو سننے پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی سے کہا کہ وہ فرنچائز مالکان کے ساتھ بیٹھ کر اختلافات کا خاتمہ کیوں نہیں کرتے کیونکہ کورونا کے موجودہ مشکل حالات میں کورٹ سے باہر فیصلہ بہترین اقدام ہوگا جس پر پی ایس ایل فرنچائز کے وکلا نے باہمی مشورے کے بعد مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts