نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پولو ان پنک کپ 2020ء گلوبل ایونٹ آف پنک ربن شروع

 پولو ان پنک کپ 2020ء گلوبل ایونٹ آف پنک ربن شروع



لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لولوسرپولو ان پنک کپ 2020ء گلوبل ایونٹ آف پنک ربن شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق نے بتایا کہ لاہور پولو کلب پاکستان میں پولو کا دل ہے۔ یہ تاریخی کلب ہے جو ہمیشہ سے بہترین پولو کے مقابلے منعقد کرواتا ہے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس میں لولوسر کے سی ای او اظفر حسین،سی اواو فواد شاہ، پنک ربن پاکستان کے سی ای او عمر آفتاب، لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران آغا مرتضی،شاہ  قبلائی عالم،  فیروز گلزار، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل(ر) مدثر شریف اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 صدر لاہور پولو کلب عمر صادق نے سپانسرز لولوسر،برائٹو پینٹس اور ہیپی کاؤ چیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنے بڑے سوشل کاز کو سپانسر کیا۔ سی ای او لولوسر اظفر حسین نے کہا کہ لولوسر خواتین کی کپڑوں کا بڑا برانڈ ہے اور ہمیں خوشی اور فخر ہے کہ ہم نے ایک نوبل کاز کو سپانسر کیا۔لولوسر صرف برانڈ نہیں بلکہ خواتین کی ایک کمیونٹی کا نام ہے۔ 

ہم چھاتی کے کینسر کے حوالے اکتوبر میں جاری ہونیوالی اس مہم کا حصہ ہیں۔ سی او او فواد شاہ کا کہنا تھا کہ لولوسرکو پنک ربن پاکستان اور لاہور پولو کلب کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔ پنک ربن پاکستان کے فاؤنڈر اور سی ای او عمر آفتاب کا کہنا تھا کہ اس فنڈ ریزنگ ایونٹ سے حاصل ہونیوالی ساری رقم پنک ربن کے کینسر ہسپتال کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کی ایگزیکو کمیٹی کے ممبرآغا مرضی علی خان نے بتایا کہ کلب میں اس سال کافی بڑے ایونٹس منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں اولمپیاء،ٹیم اے آر پی/سکف/ شیر وڈ، ریمنگٹن فارما/باڑیز، ایف جی پولو اور ماسٹر پینٹس بلیک جبکہ پول بی میں ماسٹر پینٹس، او او ایس، گارڈ گروپ، میجک ریور اور ذکی فارم کی ٹیمیں شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کا فائنل 25 اکتوبر اتوار کو کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ہوں گے۔


لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لولوسرپولو ان پنک کپ 2020ء گلوبل ایونٹ آف پنک ربن کے پہلے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلا میچ تین ٹیموں کے درمیان امریکن سسٹم کے تحت دو دو چکرز کے میچز کھیلے گئے۔  اولمپیاء کی ٹیم نے پہلے میچ میں ٹیم اے آر پی آر/سکف/شیروڈ کو 4-1.5 سے ہرا دیا۔ اولمپیاء کی ٹیم نے دوسرا میچ ریمنگٹن فارما /باڑیز کی ٹیم کو 4.5/3 سے ہرایا۔ تیسرے دو چکر کے میچ میں ریمنگٹن فارما/باڑیز کی ٹیم نے ٹیم اے آرپی آر /سکف/شیر وڈ کو 6-2.5 سے ہرا دیا۔ اس طرح پہلے میچ کی فاتح ٹیم اولمپیاء کی ٹیم جمعرات کو پہلا سیمی فائنل کھیلے گی جبکہ ہارنے والی دیگر دونوں ٹیمیں سب سڈری فائنل کیلئے میچز کھیلیں گی۔ ادھر دوسرے مین میچ میں ایف جی پولو کی ٹیم نے میاں عباس مختار کی شاندار کھیل کی بدولت ماسٹر پینٹس بلیک کو 8.5-5 سے ہرا دیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے میاں عباس مختار نے خوبصورت چھ گول سکور کیے جبکہ عامر رضا بہبودی نے دو گول سکور کیے جبکہ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے چار گول جبکہ صوفی محمد عزیر نے ایک گول سکور کیا۔ 



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts