نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

گیس کے کم پریشر سے کراچی کی صنعتیں متاثر

 

گیس کے کم پریشر سے کراچی کی صنعتیں متاثر



کراچی (نوائے درویش )سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی کے صنعتی علاقوں میں گیس کی فراہمی میں پریشر کی کمی سے پیداوار اور برآمدات بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

برآمد کنندگان نے وزارت توانائی پر زور دیا کہ وہ معاملے میں مداخلت کرے اور اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کرے۔سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری (ایس اے آئی) کے چیئرمین سلیمان چاولہ نے کہا کہ اس علاقے میں 14 ستمبر سے گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے صنعتوں کو پہلی ترجیح دی جائے۔

انہوں نے کہا حکومت مطلوبہ پریشر والی صنعتوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایس ایس جی سی کو واضح ہدایات دے۔پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ افضل حسین نے بتایا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے سیکٹر اے 7 میں گزشتہ ایک ہفتے سے گیس نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی چمڑے کی برآمدات میں گزشتہ 6 ماہ سے کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں برآمدات کے آرڈر موصول ہوئے تھے لیکن ممبر برآمد کنندگان بدقسمتی سے گیس کی فراہمی کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، اس سے چمڑے کی برآمدات کے شعبے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts