گوجرانوالہ: 5 سکولوں کے بچوں میں کورونا کی تشخیص
گوجرانوالہ (نوائے درویش )صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 5 سکولوں کے بچوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں 5 سکولوں میں رینڈم ٹیسٹ کے دوران 24 بچوں کے کرونا ٹیسٹ مثب آئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ 164 بچوں کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 24 کی رپورٹ پازیٹو آئی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد متعلقہ سکولوں کو بند کرا دیا گیا۔
ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ نجی اسکول کے 11،گورنمنٹ پبلک ہائی اسکول وزیرآباد،گورنمنٹ ہائی اسکول سعیدہ کے طالب علموں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔







No comments:
Post a Comment