مریم نواز قیادت سنبھالیں گی
لاہور(نوائے درویش)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ میں ایڈوائزری بورڈ تشکیل دینے کیلئے ہدایات جاری کردیں ، مریم نواز شہبازشریف کی عدم موجودگی میں قیادت سنبھالیں گی۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ میں ایڈوائزری بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نواز شریف نےہدایات جاری کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شہبازشریف کی عدم موجودگی میں قیادت سنبھالیں گی اور پی ڈی اے کے جلسوں اور ریلیوں سے خطاب کریں گی، پی ڈی اے کا افتتاحی جلسہ کوئٹہ میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہیں۔







No comments:
Post a Comment