زائرین کیلئے عمرہ ایس او پیز جاری
ریاض(نوائے درویش) سعودی وزارت حج والعمرہ نے زائرین کے لیے عمرہ ایس او پیز جاری کر دیئے، 4اکتوبر سے مقامی افراد کے لیے عمرہ ادائیگی کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا۔
عمرہ زائرین کے لیے جاری کردہ ایس او پیز میں پابند کیا گیا ہے کہ زائرین کو عمرہ ادائیگی سے قبل اجازت نامہ لینا لازمی ہوگا، زائرین عمرہ کی ادائیگی سے قبل مخصوص موبائل ایپ سے بکنگ کرائیں گے۔
عمرہ زائرین کے لیے 3گھنٹے کا وقت مختص کر دیا گیا، پہلے مرحلے میں 6ہزار افراد روزانہ عمرے کی ادائیگی کر سکیں گے، زائرین کو مخصوص بسوں کے ذریعے مسجد الحرام لایا جائے گا۔ایس او پیز کے تحت زائرین کو انسداد کرونا ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔
سعودی وزارت حج والعمرہ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کو 15ربیع الاول سے عمرے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اعلان کرونا صورت حال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔







No comments:
Post a Comment