شاہد آفریدی کے برسات میں مزے
کراچی( نوائے درویش رپورٹ)پاکستانی سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں میں اپنی فیملی کے ساتھ خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔
شاہد خان آفریدی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر کراچی کے سہانے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں ، تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد خان آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ بارش انجوائے کرنے میں مصروف ہیں، ایک تصویر میں انہوں نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو بھی گود میں اٹھایا ہوا ہے۔
شاہد خان نے اپنے بیٹوں سمیت تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں پکوڑوں کی بھی تصویر شیئر کی ، تصویر میں پکوڑوں کے ساتھ حلوہ بھی نظر آ رہا ہے تھا ۔شاہد خان نے نے اپنی تصویروں پر کیپشن میں لکھا کہ ’ وہ اپنی خوبصورت خاندان کے ساتھ کراچی کی بارش سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’بارش کے دوران یہ وقت پکوڑوں اور حلوے کا ہے۔شاہد آفریدی نے ساتھ میں عوام کو پیغام دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔ایک ٹوئٹر صارف کا بوم بوم آفریدی سے کہنا تھا کہ خود کو فٹ رکھیں اور پی ایس ایل کھیلتے رہیں ۔
Enjoying the Karachi rain with my lovely family. Time for some pakoras and halwa. Stay safe & stay home😊 pic.twitter.com/Gq9qGtkb5W— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 7, 2020
No comments:
Post a Comment