لاہور: ڈپٹی ڈائریکٹر واسا گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے
لاہور(نوائے درویش رپورٹ)ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی نے بھابھی اور نامعلوم شخص کے خلاف درخواست دی ہے۔پولیس نے شاہد حفیظ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیےڈیڈ ہاؤس بھجوا دی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو واسا شاہد حفیظ نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔
No comments:
Post a Comment