نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

امن و امان کیلئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

 امن و امان کیلئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ


لاہور(نوائے درویش ) پنجاب میں محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج ایپکس کمیٹی کاخصوصی اجلاس ہوا،اجلا س میں محرم الحرام کے دوران کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، جی او سی 10 ڈویژن میجرجنرل محمد انیق الرحمن، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد عامر مجیدسمیت صوبائی وزراء راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری نے شرکت کی ۔
وزیر اعلی عثمان بزدار کا اجلاس میں کہنا تھا محرم الحرام کے دوران ضابط اخلاق پر عملدر آ مد یقینی بنایا جائے جلوسوں اور مجالس میں کورونا ایس او پیز کو ضرور ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا پر جلد مکمل قابو پا لیں گے لیکن احتیاط بے حد ضروری ہے ، ،جلوسوں کے روٹ پر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔




Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts