نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

الٹرا ساو نڈ کے ذریعے گردوں کی پتھری نکالنے میں کامیابی


الٹرا ساو نڈ کے ذریعے گردوں کی پتھری نکالنے میں کامیابی



 واشنگٹن(نیٹ نیوز)الٹرا ساو نڈ کے ذریعے گردوں کی پتھری نکالنے میں کامیابی مل گئی۔ آواز کی لہروں سے گردوں کی پتھری کو آسانی سے تباہ کیا جاسکتا ہے۔ 
اس سے قبل ماہرین شیشے کی چھوٹی گولیوں کو آواز کی امواج سے ہلانے اور خاص سمت میں دھکیلنے کے کامیاب تجربات کئے ہیں۔ اس کے بعد خنزیروں پر اس کے تجربات کئے گئے جو بہت حد تک کامیاب ثابت ہوئے۔
ہم جانتے ہیں کہ پیشاب میں موجود بعض معدن اور کرسٹل جڑ کر پتھر کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ اس کے بعد چھوٹی بڑی پتھریاں گردے یا پیشاب کی نالی میں پھنس جاتی ہے جس سے بہت تکلیف ہوتی ہے اور مناسب علاج نہ ہو تو گردے کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد پورا نظام بھی متاثر ہوسکتا ہے۔
واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدان مائیکل بیلے اور ان کے ساتھی ایک عرصے سے الٹراساو ¿نڈ لہروں سے گردے کی پتھریاں تلف کرنے پر غور کررہے ہیں۔ ان کا خیال یہ ہے کہ اگر گردے ، پیشاب کی نالی یا دوسری جگہ کوئی پتھر پھنسا ہے تو ہلکے سے دھکیلنے پر وہ آگے کی جانب پھسلتے ہوئے جسم سے باہر خارج ہوسکتا ہے۔ پہلے 15 افراد کی چھوٹی پتھریوں کو کھسکایا گیا۔
اس کے بعد اب حال ہی میں انہوں نے الٹراساو ¿نڈ کا ایک بلند دباو ¿ والا حلقہ پتھری کے گرد پھینکا جس میں مجازی طور پر پتھری قید ہوکر رہ گئی۔ اب جب جب اس گول حلقہ حرکت کرتا خود پتھر بھی اس کے ساتھ کھنچا چلا آتا۔ ماہرین کے مطابق کئی مرتبہ اگر پتھری کو ہلکی سی حرکت بھی مل جائے تو اس سے بہت مدد ملتی ہے اور اس کو نکال باہر کیا جاسکتا ہے۔
اس کے بعد اس ٹیکنالوجی کو تین ایسے سوروں پر آزمایا گیا جنہیں دوا دے کر بے ہوش کیا گیا تھا۔ ان کے مثانے میں شیشے کے چھوٹے دانے ڈالے گئے تھے جو گردے کی پتھری کی جگہ استعمال کئے گئے تھے۔ اس کے بعد الٹراساو ¿نڈ لہروں سے انہیں حرکت دی گئی تو جہاں ماہر چاہتے تھے وہیں انہیں دھکیلنے میں نمایاں کامیابی ملی۔ اس طرح پتھری کو قابو کرنے میں غیرمعمولی کامیابی حاصل ہوئی۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts