نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

عوام عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں، وزیراعظم


عوام عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں، وزیراعظم


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عیدالضحیٰ سادگی سے منائیں اور اس عید پر وہ لاپروائی نہ کریں جو عیدالفطر پر کی تھیں۔
وزیراعظم عمران خان نے یہ بات نیشنل ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے وبائی امراض کے لیے بنائے گئے خصوصی آئیسولیشن ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر کہی۔وزیراعظم نے اس قدر مختصر اور مشکل وقت میں اس قسم کے جدید ہسپتال کی تعمیر پر این ڈی ایم اے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا یہ ہسپتال ایسے وقت تیار کیا گیا کہ جب لاک ڈاو ¿ن تھا، چیزیں بآسانی دستیاب نہیں تھی اور انتہائی نگہداشت یونٹس جیسی سہولیات جس کے لیے خصوصی عملہ درکار ہوتا ہے اس سب کا انتظام کیا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ملک کے لیے خوش آئند بات ہے، اگر سیاسی طور پر مضبوط ارادہ ہو تو ایسے کام کیے جاسکتے ہیں۔اس موقع پر قوم کے نام اپنے خاص پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ آنے والی ہے میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نہ کریں جو عیدالفطر کے موقع پر کیا۔
عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر وزیراعظم نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں عیدالفطر کے موقع پر کی گئیں بے احتیاطیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بڑی عید پر وہ نہ کریں جو پچھلی عید پر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلی عید پر ہم نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اس بات کا خیال نہیں کیا گیا کہ یہ وائرس ایک جگہ لوگوں کے جمع ہونے سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چونکہ ہم نے لاپرواہی کی اس لیے عید کے موقع پر بہت تیزی سے وائرس پھیلا نتیجتاً میں ہمارے ہسپتالوں اور فرنٹ لائن ورکرز پر دباو ¿ آیا اور بدقسمتی سے اموات میں اضافہ ہوا اور وائرس اپنے عروج پر پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ عید کے بعد ہم نے متعدد اقدامات اٹھائے سمارٹ لاک ڈاو ¿ن کیا جس کی وجہ سے اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts