نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کلیجی مصالحہ


کلیجی مصالحہ

اجزا

بکرے کی کلیجی آدھا کلو
پیازباریک کاٹ لیںدو عدد
ٹماٹر دو عددچوکورکاٹ لیں
 شملہ مرچ دوعدد کیوبز میں کاٹ لیں
ہری مرچ  دو عدد کاٹ لیں
 لہسن حسب ضرورت
ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیاایک چائے کا چمچ 
نمک حسبِ ذائقہ
ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ثابت سیاہ مرچ آدھا چائے کا چمچ
بڑی الائچی دو عدد
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا آدھی گڈی
 تیل حسبِ ضرورت


ترکیب

سب سے پہلے گرائنڈر میں ثابت دھنیا،سفید زیرہ، کالی مرچ، الائچی اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کرلیں، تاکہ پائوڈر بن جائے۔اب ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے پیاز برائون کرلیںاور اس میں ٹماٹر ڈال کر گلنے دیں۔بعد ازاں،کلیجی ڈال کر5 منٹ تک فرائی کریں ،پھر ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈال کے مزید بھون لیں۔اب اس میں کیچپ ،گرائنڈ مسالا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن ڈھک کرہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ کے لیے پکنے دیں،جب خوشبو آنے لگے تو شملہ مرچ اور ہری مرچیں ڈال کر بھونیں اور ہرا دھنیا چِھڑک کر دَم دے دیں اس کے بعد کلیجی مصالحہ تیار ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts