نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا میں پرسرار طور پر لاپتہ

پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا میں پرسرار طور پر لاپتہ



 لاہور،ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز) اسلام آباد سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے781 کا فضائی میزبان پرسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔
فضائی میزبان یاسر پی آئی اے کی پرواز سے ٹورنٹو پہنچا تھا، فضائی میزبان امیگریشن ہونے کے بعد اچانک ہوٹل سے غائب ہوا، کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے کینیڈین ایئرپورٹ اتھارٹی کو اطلاع دے دی ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے بھی فضائی میزبان کی کینیڈا میں پراسرار گمشدگی کا نوٹس لے لیا ہے، اس حوالے سے جنرل منیجر فلائٹ سروسز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین امیگریشن اتھارٹی کو بھی باضابطہ طور پر یاسر سے متعلق آگاہ کردیا ہے، فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں، واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts