ٹینس سٹار نووک جکووچ کی یوایس اوپن میں شرکت غیریقینی
فرانس(نیٹ نیوز) سربیا کے ٹینس سٹار عالمی نمبر ایک پلیئر نووک جکووچ کی یو ایس اوپن میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نووک جکووچ یو ایس اوپن کے ایک بڑے ایونٹ میں شرکت کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔عالمی وبا کورونا کے باعث بہت سے ایونٹس پر پابندیاں عائد ہیں ، ان پابندیوں کے ساتھ امریکہ میں کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے نتیجے میں کھلاڑیوں کی ایونٹس میں شرکت کے بارے میں غیر یقینی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بہت سے دوسرے کھلاڑیوں کی طرح نووک جکووچ بھی ایونٹ کو چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ نوواک کا کہنا ہے کہ ابھی بھی مجھے علم نہیں کہ یو ایس اوپن کھیلوں گا یا نہیں تاہم یہ بات طے ہے کہ میں واشنگٹن اور سنسناٹی میں ایونٹس نہیں کھیل رہا ہوں۔ عالمی نمبر ایک ٹینس پلئیر کا کہنا ہے کہ ان کی فرنچ اوپن میں شرکت یقینی ہے، اس سے قبل میڈرڈ اور روم میں کھیلوں گا۔







No comments:
Post a Comment