نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

صاحبہ، ریمبو ”ارتغرل غازی“ کی تعریفیں کرنے لگے

صاحبہ، ریمبو ”ارتغرل غازی“ کی تعریفیں کرنے لگے



کراچی(نیٹ نیوز) سابق پاکستانی اداکارہ صاحبہ افضل ریمبو نے ترک ڈرامہ سیریل ”ارطغرل غازی“ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے ثابت کردیا کہ وہ اچھی کہانی اور باپردہ عورت دیکھنا چاہتے ہیں۔اسلامی تاریخ اور فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ”ارطغرل غازی“ نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ اس ڈرامے کو ناصرف عوام کی جانب سے بے حد پزیرائی مل رہی ہے بلکہ فنکار بھی اس کے سحر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی نامور اداکارہ صاحبہ افضل ریمبو نے ڈرامے کی تعریف اور پاکستان میں اس کی بے پناہ مقبولیت کے بارے میں کہا ہے کہ پاکستانیوں نے ثابت کردیا کہ وہ ایک اچھی مضبوط کہانی، عورت کو باپردہ اور مرد کو بہادر دیکھنا چاہتے ہیں۔
صاحبہ سے قبل ان کے شوہر اور پاکستان کے مشہور اداکار افضل خان عرف جان ریمبو نے بھی ڈرامے کی کہانی اور اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ”ارطغرل“ ڈرامے کے لیے۔ ایسا کام دیکھ کر ایک حسرت ہوتی ہے کہ کاش ہم سے بھی کام لیا جاتا یہاں تو ایک جیسا کام دے دے کر اداکار پر چھاپ لگادیتے ہیں۔ جان ریمبو نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کچھ لوگ اس ڈرامے (ارطغرل) کے خلاف کیوں ہیں؟
واضح رہے کہ جہاں ”ارطغرل غازی“ کو پاکستانیوں کی جانب سے بے حد محبت مل رہی ہے وہیں کچھ فنکاروں نے اس پر تنقید بھی کی ہے جن میں اداکار شان اور ریما شامل ہیں۔ 

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts