نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

اتحادی حکومت بنانے پراتفاق


اتحادی حکومت بنانے پراتفاق


کابل(نیٹ نیوز) افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے مابین افغانستان میں اتحادی حکومت کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا ہے۔
افغان صدر کے ترجمان صدیق صدیقی نے ٹوئیٹ کے ذریعے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں رہنماوں کے مابین معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ عبد اللہ عبداللہ قومی مفاہمتی ہائی کونسل کی سربراہی کریں گے اور ان کی ٹیم کے ارکاین کو کابینہ میں بھی شامل کیا جائے گا۔ معاہدے کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔
دوسری جانب افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمی خلیل زاد کا کہنا تھا کہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کو ماضی کی غلطیاں نہیں دہرانی چاہئیں۔ امن عمل وعدوں کی بروقت تکمیل کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہئیے۔امریکاجنگ کے خاتمے کیلئے امن عمل میں افغان حکومت کا شراکت دار بننے کےلئے تیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان افغانستان میں اتحادی حکومت بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ امریکامعاہدے کے مطابق نئی افغان حکومت کی کامیابی کا خواہش مند ہے۔عبداللہ عبداللہ امن عمل کی سربراہی کریں گے۔ اس معاہدے پر گذشتہ 10 ہفتے سے بات چیت جاری تھی۔ ہم نئی حکومت کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس کی کام یابی کے خواہش مند ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts