نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

بٹر چکن



بٹر چکن


اجزاء:

 چکن بون لیس آدھا کلو، پسا ہوا ادرک و لہسن دو چائے کے چمچ ، نمک حسب ذائقہ ، ہری پیاز باریک کٹی ہوئی دو عدد درمیانی، دہی آدھی پیالی ، فریش کریم آدھی پیالی، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، سفید زیرہ پسا ہوا یک چائے کا چمچ، گرم مسالہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ ،کالی مرچ پسی ہوئی ایک چٹکی، تیزپات ایک عدد، ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی ،لیموں کا رس دو چائے کے چمچ، مکھن دو کھانے کے چمچ ،کارن فلور دو کھانے کے چمچ ،کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ۔

ترکیب: 

دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور اس میں ہری پیاز کے سفید حصے کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں مکھن لیموں کا رس ادرک اور لہسن گرم مسالہ لال مرچ زیرہ اور تیزپات شامل کرلیں۔ اس کو چمچ چلاتے ہوئے ایک دو منٹ بھونیں۔ اب ٹماٹو سوس ڈال کر دو منٹ پکائیں پھر اس میں دہی اور کریم ملا کر چمچ مستقل چلاتی رہیں۔ آنچ ہلکی کر کے دس منٹ دم پر رکھ دیں اور درمیان میں تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچ چلاتی رہیں۔ چولہے سے اتار کر نمک اور کالی مرچ ملا لیں اب کڑاہی یا بھاری پیندے کی دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو تین منٹ تک گرم کر کے اس میں چکن کی بوٹیوں کو سنہرا ہونے تک فرائی کرلیں۔
آنچ ہلکی کر کے گرم مسالہ ڈالیں اور دو سے تین چمچ سوس ڈال کر خشک ہونے تک چکن کو فرائی کریں اب پہلے سے بنے ہوئے سوس میں شامل کر لیں۔ کارن فلور کو تین سے چار چمچ پانی میں ملا کر اس سوس میں ڈالیں پانچ سے سات منٹ پکا کر گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں اور ہری پیاز کی پتیاں چھڑک کر ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts