نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ارطغرل غازی کاریمیک نہیں، تاریخی ڈرامہ بنارہے ہیں


ارطغرل غازی کاریمیک نہیں، تاریخی ڈرامہ بنارہے ہیں


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے نامور مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ارطغرل غازی جیسے ایک ڈرامے کا سکرپٹ لکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے ہمایوں سعید سے بات بھی کرلی ہے۔
خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے ہمایوں سعید سے اس قسم کے ڈرامے پر کام کرنے کے حوالے سے بات کررہے تھے اور اب انہوں نے اس کا سکرپٹ لکھنا بھی شروع کردیا ہے۔اور اب اداکار ہمایوں سعید نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ایک تاریخی ڈرامہ بنانے جارہے ہیں۔
ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل انہوں نے 'ارطغرل غازی' دیکھا تھا اور اس وقت یہ ضرور سوچا تھا کہ وہ بھی ایسا تاریخی ڈرامہ بنائیں گے۔ہمایوں سعید کے مطابق اب جبکہ یہ ڈراما پی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے اور کامیاب ثابت ہورہا ہے تو وہ ضرور ایک تاریخی ڈرامے پر کام کریں گے۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ خلیل الرحمٰن قمر اس ڈرامے کا سکرپٹ تحریر کریں گے ۔ویسے تو اب تک کچھ فائنل نہیں ہوا البتہ ہمایوں سعید کا ماننا ہے کہ یہ پاکستان کا سب سے گرینڈ ڈرامہ ہوگا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts