انڈا پراٹھا
اجزا
انڈاایک عدد
پیاز، کٹی ہوئی ا یک عدد
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچیں کٹی ہوئی ایک عدد
لال مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
دھنیاایک چوتھائی گٹھی
کالی مرچ پسی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
آٹے کا پیڑادرمیانے سائز کا ایک عدد
تیل ایک کھانے کا چمچ فرائی کرنے کے لئے
ترکیب
ایک بڑے پیالے میں انڈا توڑ کر ڈالیں، اس میں کٹی ہوئی پیاز، کٹی ہوئی ہری مرچ، پسی ہوئی لال مرچ، دھنیا اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔اب ایک درمیانے سائز کا پیڑا لیں اور اسے لکڑی کے تختے پر رکھ کر چپٹا کرلیں پھر اس پر تیل لگائیں، ہلکا سا خشک آٹا چھڑکیں اور روٹی کی شکل دے لیں۔اب اس پیڑے کو دوبارہ بیلیں اور پراٹھے کی شکل دیں۔اب گرم توے پر تیل ڈالیں اور بیلے ہوئے پراٹھے کو اس پر ڈال دیں۔ یہ دھیان رہے کہ پراٹھا دونوں طرف سے اچھی طرح پکنا چاہئے۔اب ایک چمچ کی مدد سے پھینٹے ہوئے انڈے کے آمیزے کو پراٹھے پر پھیلالیں۔پراٹھے کی انڈے والی سائیڈ کو اچھی طرح تلیں تاکہ انڈا کچا نہ رہ جائے۔گرما گرم مزیدار انڈا پراٹھا تیار ہے اسے کھانے کے لئے پیش کریں۔
No comments:
Post a Comment