نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

دو الفاظ


دو الفاظ

شمائلہ تنویر


 دوالفاظ شکریہ Thank you اور معاف کیجئے sorry کا استعمال کیا ہر شخص کیلئے آسان ہے یا مشکل ؟  
        میرے نزدیک یہ الفاظ ذہنی کیفیت ، تربیت اور ہر انسان کے ظرف سے تعلق رکھتے ہیں۔کچھ لوگ انا کے خول میں بند ہوتے ہیں وہ خود کو غلط ثابت ہو جانے پر بھی غلطی کو تسلیم کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتے وہ قابلِ ترس لوگ ہوتے ہیں جو اپنی انا کی تسکین کے لئے دوسروں کو ان دو لفظوں سے ملنے والی خوشی جیسی عظیم نعمت دینے سے محروم رہتے ہیں۔ اور اگر کسی مجبوری سے انھیں کسی کو sorry بولنا پڑ ہی جائے تو اسے اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں۔ ایسے لوگ عام نہیں بلکہ کچھ خاص ہوتے ہیں کیونکہ بیچارے ایک خاص ذہنی بیماری اور کدورت کا شکار ہوتے ہیں۔ ورنہ تو ان دو خوبصورت لفظوں کی تعریف کچھ یوں بیان کی جاسکتی ہے۔
جو اعلیٰ ظرف ہوتے ہیںہمیشہ جھک کے ملتے ہیں
صراحی سر نگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ

نوٹ: یہ کالم نگار ،بلاگرکی ذاتی رائے ہے اس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔


Share:

3 comments:

Recent Posts