نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سٹوکس نے کوہلی کی اجارہ داری ختم کردی


سٹوکس نے کوہلی کی اجارہ داری ختم کردی


مانچسٹر(نیٹ نیوز)انگلینڈ کو ورلڈ چمپئن بنوانے والے عالمی شہرت یافتہ آل راو ¿نڈر بین سٹوکس کو وزڈن نے سال کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔
 وزڈن کرکٹر الماناک نے سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔انگلینڈ کے آل راو ¿نڈر بین سٹوکس کو مردوں کا سال کا بہترین کرکٹر قرار دیا گیا جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویرات کوہلی کو اہم اعزاز سے محروم کردیا جو گزشتہ 3 سال سے مستقل یہ اعزاز اپنے نام کرتے آرہے تھے۔
وزڈن نے آسٹریلین کرکٹر ایلس پیری کو خواتین کی بہترین کرکٹر قرار دیا۔بین سٹوکس نے 2019 ورلڈ کپ فائنل میں شاندار اننگز کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بنوایا تھا جبکہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں بھی بہترین کھیل پیش کیا تھا۔
سٹوکس نے خصوصی طور پر ہیڈنگلے میں کھیلے گئے ایشز ٹیسٹ میں 48 اور 135رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ایک وکٹ کی یادگار فتح کا سے ہمکنار کرایا تھا۔یاد رہے کہ بین اسٹوکس کو آئی سی سی ایوارڈز میں بھی سال کے بہترین کرکٹر کی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کا حقدار بھی قرار دیا گیا تھا۔
وزڈن الماناک نے اپنے بیان میں کہا کہ سٹوکس نے اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ چیمپئن بنوانے کے بعد ہیڈنگلے ٹیسٹ میں دو بہترین اننگز کھیلیں جس کی بدولت وہ ویرات کوہلی کی 3 سال سے قائم اجارہ داری کے خاتمے میں قائم رہے۔
ایلس پیری کو سال کی بہترین خاتون کرکٹر کے ساتھ ساتھ جوفرا آرچر، پیٹ کمنز، سائمن ہارپر اور مارنس لبوشین کے ہمراہ سال کے پانچ بہترین کرکٹر کی فہرست کا حصہ بھی بنایا گیا۔وہ یہ دہرا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی جبکہ کین ولیمسن، ویرات کوہلی اور کمار سنگاکار کے بعد مجموعی طور پر چوتھی کرکٹر ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts