نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

لاہور میں دیوالی میلہ"

لاہور میں دیوالی میلہ"


ذیشان ہاشمی


لاہور میں ”دیوالی میلہ“ شری رام چندر جی مہاراج کی یاد میں بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا تھا۔ دیوالی میلہ دو دن جاری رہتا تھا۔ شری رام چندر جی جب چودہ سال کا ”بن باس “پورا کرکے واپس ”ایودھیا“پہنچے تو اس خوشی میں ہندوو ¿ں نے جشن منایا یہ جشن اسی طرح لاہور میں بھی منایا جاتا تھا لاہور میں موجود تمام ہندو اپنے گھروں میں چراغاں کرتے خاص طور پر انارکلی بازار کی تمام دکانیں سجائی جاتی تھیں چراغ روشن کیے جاتے تھے اور رات کے وقت انارکلی بازار میں اتنی روشنی اور لوگ ہوتے کہ دن کا سماں لگتا۔ گھروں کے کونوں کونوں کو سجایا اور روشن کیا جاتاہے۔ 
استنجا خانہ۔ غسل خانہ اور رسوئی کو کئی دن تک روشن رکھا جاتا۔ اس طرح مکانوں کے وہ حصے جن میں وبائی امراض کا خدشہ ہوتا دوروز تک مختلف طریقوں سے یہ اثر دور کیا جاتا
دولت کی دیوی یعنی ”لکشمی دیوی“ کی پوجا کا خاص اہتمام ہوتا۔ 
”پرماتما“سے پرارتھنا کی جاتی کہ صحت و تندرستی کے ساتھ لکشمی یعنی دولت کی بھی بہتات ہو تاکہ زندگی میں آرام و سکون ہو
دیوالی میلہ میں زور آزمائی کے مقابلے ہوتے۔ بہادری کے مظاہرے کیے جاتے۔ داستانیں سنائی جاتیں۔ 
پیش گوئیاں کی جاتیں۔ علم نجوم پر چونکہ ہندو مت میں سختی سے یقین کیا جاتا ہی لہٰذا "جوتشیوں" کے ہاں بہت بھیڑ ہوتی۔ 
جوشیوں سے دریافت کیا جاتا کہ بارش کب ہوگی؟ کسی ”بالک“ یا ”بالکہ “کی شادی کب ہوگی۔ 
طلبہ ”پرکشا“یعنی امتحان میں کامیاب ہوں گے یا ناکام وغیرہ وغیرہ 
پورا لاہور "رقص" اور خوشیوں کا گہوارا بن جاتا۔ 
جس طرح مسلمان عید کے موقع پر گھروں میں رنگ و روغن وغیرہ کرتے ہیں صفائیاں کی جاتی ہیں ویسے ہی۔ ہندوو ¿ں کے ہاں دیوالی میلہ کے موقع پر لاہور میں یہ سب کیا جاتا تھا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts