نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

بیٹ مین میکسیکو کی سڑکوں پر،گھروں میں رہنے کی تلقین کرنے لگا

بیٹ مین میکسیکو کی سڑکوں پر،گھروں میں رہنے کی تلقین کرنے لگا


میکسکو(نیٹ نیوز) کورونا کے پس منظر میں ایک بیٹ مین میکسیکو کی سڑکوں پر آگیا ہے اور اپنے مخصوص لباس اور گاڑی یعنی بیٹ موبائل پر گھوم کر لوگوں کو گھروں پر رہنے کی تلقین کررہا ہے۔
ایک پیغام میں بیٹ مین کہتا ہے کہ اپنے گھروں تک محدود رہیں اور جہاں تک ممکن ہو گھروں سے کم کم باہر نکلیں کیونکہ ایسا کرکے ہم کورونا وائرس کے خلاف سپر ہیروز بن سکتے ہیں اور میں اکیلا یہ کام نہیں کرسکتا۔
بیٹ مین روزانہ اپنی تیار کردہ بیٹ موبائل پر مصروف سڑکوں اور مقامات پر جاکر اپنا پیغام پہنچارہا ہے۔
اگرچہ میکسیکو کی پولیس عوام کو باہر نکلنے سے باز رکھنے کے خصوصی اقدامات کررہی ہے لیکن اس نے بظاہر بیٹ مین کو کچھ نہیں کہا ہے اور وہ اب بھی اپنا مشن انجام دے رہے ہیں۔ تاہم کئی ٹی وی چینلز نے اس کا انٹرویو کیا ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts