نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

احتیاط، احتیاط، احتیاط !!!


احتیاط، احتیاط، احتیاط !!!

گزارش۔۔۔۔سلمان رسول


بہت ہی پیارے احباب! کورونا کے لین دین سے بچیں۔
جب سے لاک ڈاو ¿ن شروع ہوا ہے بہت سے درد دل رکھنے والے احباب بھی کم آمدنی والے طبقے کی مدد کے لیے متحرک ہو چکے ہیں۔
یہ اگرچہ بہت اچھا جذبہ ہے لیکن دو تین باتوں کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے
اول۔۔۔۔۔۔ یہ کہ کرونا کا مسئلہ مستقل نہیں ہے، کچھ عرصے بعد اسے ختم ہونا ہی ہے۔ قرآن کریم ہمیں یقین دلاتا ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی آتی ہے، بے شک ہر مشکل کے بعد آسانی آتی ہے۔ سو لاک ڈاو ¿ن کا یہ مشکل مرحلہ بھی انشا اللہ گزر ہی جائے گا۔ ہر امیر غریب کو اس کا یقین ہونا چاہیے اور اگر مشکل وقت آیا ہے تو ذرا صبر کے ساتھ گزار لینا چاہیے۔
دوسری بات۔۔۔۔۔۔۔ یہ کہ حکومت نے لاک ڈاو ¿ن ہماری حفاظت کے لیے کیا ہے اور اس لاک ڈاو ¿ن میں کم آمدنی والے طبقے کے لیے ضروریات زندگی کی بہم رسانی کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ اگر ابھی اس بہم رسانی کا سلسلہ شروع نہیں ہوا تو اگلے چند دن میں شروع ہو جائے گا۔ سو اب تک لاک ڈاو ¿ن کو جتنے دن گزرے ہیں اتنا راشن تو شاید آج کل سب کے گھروں میں موجود ہوتا ہے۔ امید ہے کہیں بھی فاقوں کی نوبت نہیں آئی ہو گی۔
تیسری بات۔۔۔۔۔۔ یہ کہ لاک ڈاو ¿ن کا اولین بلکہ واحد مقصد احتیاط ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صرف اور صرف احتیاط۔۔۔۔۔۔ توہم سب پر لازم ہے کہ ہم بھی احتیاط ہی کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں اور باقی کام فی الحال حکومت پر چھوڑ دیں۔ ابھی تک جتنے بھی کورونا کیسز سامنے آئے ہیں وہ سب کے سب احتیاط نہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔
کیونکہ
یہ بات ہم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ کسے کورونا ہے اور کسے نہیں۔۔۔ ایسا نہ ہو کہ آپ راشن تقسیم کرنے کے چکر میں خود کہیں سے کورونا لگوا بیٹھیں۔۔۔۔ یا کسی غریب کی مدد کرنے کی بجائے اسے کورونا سے دوچار کردیں۔
میں اپنی وال پر عام طور پر یک سطری تحریریں، چٹکلے یا اشعار وغیرہ ہی لکھتا ہوں اور لمبی تحریروں سے گریز کرتا ہوں لیکن اپنے کچھ بہت ہی عزیز دوستوں کو ضرورت مندوں کے لیے حد سے زیادہ فکرمند اور متحرک دیکھ کر یہ سطور رقم کرنے کی جسارت کی ہے۔
امید ہے آپ مثبت ذہن سے اس تحریر پر غور فرمائیں گے۔ وماعلینا الالبلاغ المبین

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts