نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پشاور زلمی کا حصہ بننا اعزاز


پشاور زلمی کا حصہ بننا اعزاز 


کراچی(نیٹ نیوز)پشاور زلمی کی ٹیم کے بیٹنگ مینٹور اور سابق مایہ ناز کرکٹر ہاشم آملا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے لیے زلمی کا حصہ بننے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے ٹیم کی بہترین کارکردگی کا عزم ظاہر کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے اور پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے، مجھ سے چند ہفتے قبل دستیابی کے بارے میں پوچھا گیا تھا اور میں یہاں آ کر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔آملا نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے چند سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے اور اس تجربے کو نوجوانوں تک منتقل کرنا ہی سب سے اہم چیز ہے، میں بیٹنگ سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے بارے میں بات کر کے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ نوجوانوں کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔انہوں نے کہا کہ 2 سال قبل ورلڈ الیون کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آیا تھا اور ہم پاکستان کے ساتھ ٹی20 سیریز کھیلی تھی، دو سال بعد واپس آیا ہوں تو یہاں چیزیں مزید بہتر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں کوئی مسئلہ نہیں اور یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ کرکٹ کے کھیل میں پیشرفت ہو رہی ہے، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو یہاں کھیلتے ہوئے دیکھنا بہت خوش آئند ہے۔آملا نے ایک سوال کے جواب میں اوول میں کی گئی ٹرپل سنچری اور پرتھ میں کی گئی سنچری دونوں کو پسندیدہ اننگز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پسندیدہ بلے باز برائن لارا اور اسٹیو وا ہیں۔
سابق مایہ ناز بلے باز نے مرلی دھرن کو بہترین اسپنر قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں شان ٹیت سے تیز باو ¿لر کا سامنا نہیں کیا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts