پاکستان حسین ترین اور پرامن ملک،جعفر جیکسن
کراچی(نیٹ نیوز) پاپ سٹار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن کا کہنا ہے کہ پاکستان حسین ترین اور پرامن ملک ہے لیکن دنیا بھر میں اس کا تاثرغلط قائم کیا گیا ہے۔ 6 یوم سے پاکستان میں قیام پذیر ہوں، لاہور اسلام آباد کے بعد اب کراچی میں موجود ہوں، پاکستان انتہائی خوبصورت ملک ہے اور یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔
جعفر جیکسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی لوگ محبت کرنے والے ہیں اور یہاں کے کھانے انتہائی ذائقہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ میوزک کے معاملے میں اپنے چچا سے مائیکل جیکسن سے متاثرہوں لیکن ان کی طرح ڈانس نہیں کرسکتا، میری پہلی البم موسم گرما میں ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں اطالوی، افریقی اورامریکی میوزک کویکجا کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں سماجی پراجیکٹس کرنا چاہتا ہوں۔







No comments:
Post a Comment