نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ایشین کرکٹ کونسل کا فیصلہ قبول کریں گے



ایشین کرکٹ کونسل کا فیصلہ قبول کریں گے


کراچی (نوائے درویش)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے نیوٹرل مقام پر انعقاد کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) جو فیصلہ کرے گی وہ قبول کریں گے۔
احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ،ایشیا کپ کی نیوٹرل مقام پرمیزبانی کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایشیا کپ 2018 کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں مل کر حل نکالیں گے۔
احسان مانی نے بتایا کہ پاکستان کا بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا، سارو گنگولی جب بی سی سی آئی کے صدر بنے تو ان کو خط لکھا تھا تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts