نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

فاروق ضمیر.... رجحان ساز شخصیت


فاروق ضمیر.... رجحان ساز شخصیت  


مداحوں سے بچھڑے 3 سال بیت گئے، ”رانی“، ”گڑیا“،”سراغ زندگی“، ”کاغذ کی ناو“ سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا


کراچی(نیٹ نیوز) سینئر ٹی وی اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال بیت گئے۔
فاروق ضمیر 1941 کو پیدا ہوئے انہوں نے گورنمنٹ کالج سے آرکیالوجی میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی، دوران تعلیم ہی ان کا رجحان اداکاری کی طرف ہوگیا تھا۔
فاروق ضمیر نے فنی کیریئرکا آغاز 90 کی دہائی سے کیا اور کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جس میں ”رانی“، ”گڑیا“،”سراغ زندگی“، ”کاغذ کی ناو ¿“ سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں۔
اداکاری کے شعبے میں وہ ایک خاص حیثیت رکھتے تھے، کرداروں سے ان کی مطابقت اور مکالمہ نگاری ناظرین کو اپنی جانب کھینچ لیتی تھی، وہ ایک رجحان ساز شخصیت کے مالک تھے۔فاروق ضمیر کی بے پناہ فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ فاروق ضمیر 23 فروری 2017 کو خالق حقیقی سے جاملے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts