ماہرہ خان کا سردرد کیسے ٹھیک ہوا؟
لاہور(نوائے درویش )پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان کو شدید سر درد کی تکلیف سے کیسے چھٹکارہ ملا۔
گزشتہ روز ماہرہ خان نے مداحوں سے اپنے سر درد سے نجات کے لیے دیسی نسخہ مانگا تھا۔اداکارہ نے سب سے پوچھا کہ کیا کوئی دیسی نسخہ یا کوئی اور طریقہ ہے جس سے سردرد سے چھٹکارا مل جائے؟
ماہرہ کے پوچھنے پر متعدد مداحوں نے ماہرہ کے لیے نیک تمناو ¿ں کا اظہار کرتے ہوئے سر درد سے نجات کے لیے مختلف مشورے دیے تھے۔
تاہم اب ماہرہ خان نے مداحوں کو ایک نئی ٹوئٹ شیئر کرکے بتایا کہ ان کا سر درد دور ہوچکا ہے۔ ماہرہ خان لکھتی ہیں کہ ’مجھے بہت اچھا لگا کہ آپ سب نے اتنی محبت کے ساتھ بہترین دیسی نسخے بتائے، میں نے ان تجویز کردہ نسخوں میں سے بے شمار نسخے آزمائے لیکن میں یقینی طور پر نہیں بتا سکتی کہ کون سا نسخہ کام آیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’میری امی نے میرے سر پر دم بھی کیا، میں نے بادام، بلیک کافی اور کیلے کھانے کے ساتھ ساتھ بھاپ بھی لی تھی۔سر درد سے نجات کا بتاتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ میں اب ٹھیک ہوں اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔







No comments:
Post a Comment